The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں موسلادھار بارش، 200 فیڈرز ٹرپ

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث 200 فیڈرز ٹرپ ہونے سے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش سے لیسکو کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، 200 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی کی بندس سے شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔

ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن، بندروڈ، باغبانپورہ، کوٹ خواجہ سعید، بادامی باغ، فیروز پور روڈ، کاہنہ، کینچی، چونگی، ٹاؤن شپ، والٹن سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث فیڈرز ٹرپ ہوئے، بارش تھمتے ہی بحالی کا کام شروع کردیا جائےگا۔

خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اہم میچ بارش کی نذر

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بارش کے سبب ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں