اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

لاہورمیں بارش، موسم خوشگوار، نشیبی علاقے زیر آب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور میں مختلف علاقوں میں آج صبح تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم نشیبی علاقے زیرآب آنے سے شہریوں کو پریشانی رہی اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بارشوں نے جل تھل ایک کردیا، موسلادھار بارش کے نتیجے میں لاہور کے نشینی علاقے زیرآب آگئے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بادل جم کربرسے، اس صورتحال میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، لاہور کے علاقوں ہربنس پورہ، تاج پورہ، مغل پورہ، گلبرگ اور دیگر علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

- Advertisement -

بارش نے مال روڈ، جیل روڈ اور گلبر گ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کو متاثر کیا، ظہور الہی روڈ پر دو دو فٹ پانی جمع ہوگیا، ٹریفک سست روی کا شکار رہی، شہر کے لوگ واسا کو کوسنے دیتے رہے، واسا اور متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث ابرِ رحمت شہریوں کے لئے زحمت بن گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں