تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ممبئی میں تباہ کن طوفانی بارشیں، شہر ڈوب گیا

ممبئی : بھارت می بارش نے تباہی مچادی، ممبئی میں12 گھنٹے کے دوران بارش کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، معمولات زندگی درھم برھم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں ایک ہفتے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہے۔ شہر میں گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران 294 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس نے بارش کا 46سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بارش اور تیز ہواؤں نے شدت اختیار کرلی اور ہر طرف پانی نظر آرہا ہے، سڑکیں سمندر کا منظر پیش کررہی ہیں، سڑکوں پر اس قدر سیلاب ہے کہ گاڑیاں اس میں تیررہی ہیں، موسلادھار بارش سے ٹریفک کی آمدو رفت بند اور متعدد عمارتوں کی چھتیں تک اڑ گئیں۔

ممبئی ہائی کورٹ نے سیلابی صورتِ حال کے باعث جمعرات کو ہونے والی تمام سماعتیں منسوخ کر دی ہیں۔ ممبئی میں یکم اگست سے اب تک 2319 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور کئی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔

شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں ممبئی کے جنوبی علاقوں میں ہر طرف تباہی مچ گئی اور سیکڑوں درخت زمین سے اکھڑ گئے، پانی جمع ہونے سے بس اور ٹرین سروس بھی معطل ہو گئیں۔

Comments

- Advertisement -