تازہ ترین

سعودی عرب میں موسلادھار بارش، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

مکہ: سعودی عرب میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، تیز ہوا کے باعث شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ تیز ہواؤں کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں گزشتہ 2 دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جدہ سمیت بحرہ، ذہبان، عسفان، ثول اور قرب وجوار کے دیگر علاقے گرد وغبار کی لپیٹ میں ہیں۔

حکام نے شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پر خطر مقامات سے دور رہیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانے نقصان سے بچا جاسکے۔

سعودی عرب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی معطل

حکومتی اعلامیے کے مطابق جدہ سمیت دیگر علاقوں میں گرد وغبار کے طوفان کے ساتھ تیز ہوا ہے، تاہم سانس کے مریض گھروں تک محدود رہیں، گرد وغبار کا طوفان جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر مکہ میں ان دنوں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز بھی شہر میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی معطل ہوگئی تھی، موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں اور انڈر پاسز زیر آب آگئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -