اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مغربی ہواؤں کا آج ملک میں داخل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی سسٹم آج پاکستان میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے 19 جنوری کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ 18 سے 20 جنوری تک مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 20 سے 23 جنوری کے دوران اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادل برسیں گے، جبکہ بلوچستان میں 21 جنوری سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 22 اور 23 جنوری کو بارش کا امکان ہے
مزید پڑھیں : گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری
بارش اور برفباری کے باعث بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ سیاح برفباری کے دوران خوراک، دوائیں اور گرم کپڑے ساتھ رکھیں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور انفرااسٹرکچر اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


