تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روس میں قیامت ٹوٹ پڑی، آگ کی خوفناک بارش سے لوگ خوفزدہ، حقیقت سامنے آگئی

ماسکو : روس میں ہونے والی آگ کی خوفناک بارش نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، سڑک پر چلنے والے راہ گیر چنگاریوں سے بچنےکیلئے اندھا دھند بھاگنے لگے۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں اس وقت لوگ خوف و ہراس کے عالم میں جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے جب اچانک آگ کی بارش ہونے لگی اور دہکتی چنگاریاں سروں پر پڑنے لگیں۔

چونکا دینے والے اس خوفناک منظر کو 19 مئی کے روز سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں گرج چمک کے دوران سڑک پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کرلیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے موسم میں گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی ایک الیکٹرک پول پر گری جس سے پول پر لگا پرزہ دھماکے سے پھٹ گیا اور اس کی چنگاریاں تیز بارش کی طرح زمین پر گریں۔

Comments

- Advertisement -