جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

اگلے برس ملک بھر میں بارش کتنی ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (یکم اکتوبر 2025): رواں برس ملک بھر میں مون سون کی غیر معمولی بارشیں ہوئیں اگلے برس کیا ہوگا محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔

موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 بڑے ممالک میں پاکستان شامل ہے۔ رواں برس اس کے گہرے اثرات ملک بھر میں طوفانی بارشوں سیلابی ریلوں کلاؤڈ برسٹ اور اس سے ہونے والی ناقابل تلافی تباہی کی صورت میں نظر آئے۔

اگلے برس کیا ہوگا اور ملک کے کس حصے میں بادل زیادہ گرجے اور برسیں گے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ موسم میں گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی پنجاب میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے جب کہ سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم میں ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ، جب کہ گلگت بلتستان، شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کے امکانات ہیں۔ اگلے برس بارانی علاقوں میں پانی کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔

موسمیاتی صورتحال کے باعث محکمہ موسمیات نے کسانوں کو پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے تکمیلی آبپاشی پر انحصار بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ربیع کی فصلوں کی بوائی سے قبل مٹی میں نمی کو یقینی بنائیں۔ کسان اپنے اپنے صوبوں میں پی ڈی ایم اے سے مشاورت کریں اور سیلابی علاقوں میں فوری بوائی سے گریز کرتے ہوئے کھیتوں کو خشک ہونے دیں۔

محکمہ موسمیات نے موسم کے آخر میں طویل خشک سالی سے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ بڑھنے اور اکتوبر، نومبر میں مرکزی اور جنوبی شہروں میں ڈینگی پھیلنے کے خدشات بھی ظاہر کیے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جون، جولائی اور اگست میں ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ مون سون کے 10 کے قریب غیر معمولی بارشوں کے اسپیل کے باعث شمالی اور مشرقی علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ بالخصوص کے پی اور پنجاب میں سیلاب نے بڑی تباہی مچائی۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں