کراچی (5 اپریل 2026): محکمہ موسمیات نے کل سے سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد تمام متعلقہ اداروں میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر اور جامشورو میں بارش کی پیشگوئی ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ 6 اپریل کو شدت اختیار کر سکتا ہے۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ شہری علاقوں میں نکاسی آب کے موثر انتظامات یقینی بنائے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی ادارے اور ریسکیو سروسز کو متحرک کر دیا ہے۔ تاہم نشیبی علاقوں کے رہائشی احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، نقصانات کا ازالہ کریں گے۔ کسانوں کو فصلوں کے تحفظ کیلیے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا الرٹ جاری ، سیلابی صورتحال کا خدشہ
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


