The news is by your side.

Advertisement

آئندہ 48 گھنٹوں میں سندھ میں موسلا دھار بارش کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جب کہ میئر کراچی وسیم اختر نے کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے عملے کو فعال رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ میں مون سون بارشوں کے دوسرے مرحلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ، میرپورخاص، حیدرآباد سمیت سکھر،لاڑکانہ اوربینظیرآباد میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے گرد و نواح میں موسلادھار بارش جاری ہے جس کے باعث کراچی میں بھی بارش کے امکانات روشن ہیں۔

دوسری جانب مئیرکراچی وسیم اختر نے کشمیر روڈ پر واقع کے ڈی اے آفیسرز کلب میں قائم رین ایمرجنسی سینٹرکا ہنگامی دورہ کیا اور افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے چنانچہ مشینری اورعملے کو فعال رکھا جائے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شہری حکومت مشکل حالات میں شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور شب و روز کام کر کے نکاسی آب کو بروقت ممکن بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو گھر پہنچنے میں کسی قسم کیی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں