تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی شہری ہوجائیں تیار!

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سعودی شہر مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں میں آج موسم ابر آلود رہے گا اور بارش کا بھی امکان ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ آج شام 6 بجے تک گھنے بادل چھائے رہیں گے۔

مدینہ شہر کے علاقے الحناکیہ، الفقرہ، المسیجید، بدر اور وادی الفرع میں سب سے زیادہ بارش کی توقع ہے، اسی طرح کی کیفیت الجوف، حائل اور شمالی حدود ریجن میں بھی ہوگی۔

بعض مقامات پر رات آٹھ بجے سے بارش ہوسکتی ہے۔ ادھر مشرقی ریجن میں دھند کی کیفیت ہے جو رات کے وقت سے لے کر صبح 8 بجے تک چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا کہ مکہ مکرمہ ریجن کی متعدد کمشنریوں میں بھی مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں بارش ہوگی۔

Comments

- Advertisement -