جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کراچی میں بارش کا سسٹم، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل سردار فراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغرب سے ہوائیں داخل ہورہی ہیں، شہر میں ہفتے کو بارش کا سسٹم داخل ہوگا۔

سردار سرفراز کے مطابق اتوار اور پیر کو کراچی میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہوگی، 28 اور 29 دسمبر کے بعد سردی بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کوئٹہ اور مری میں برف پڑے گی۔ جبکہ آج صبح شہر قائد میں سردی کی لہر میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب اسکردو میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے درجہ حرارت منفی 9 ڈگری تک گرگیا۔ سوات، کالام اور مالم جبہ میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں موسم سرد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شام ملک میں داخل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں