محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بالائی علاقوں میں 23 مئی تک آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
یہ پڑھیں: آندھی اور بارش برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ بالائی علاقوں میں تیز بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
علاوہ ازیں ملک کے جنوبی علاقوں میں آئندہ چند روز تک شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


