The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے جبکہ مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے اور بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 18 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صدر، شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن، ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ، تیسرٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا، مراد علی شاہ نے گارڈن مکی مسجد کے باہر پانی جمع دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ، لائٹ ہاؤس، کلفٹٹم سمیت شہر کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ 192 ملی میٹر بارش فیصل بیس پر ریکارڈ کی گئی اور سرجانی ٹاؤن میں 187ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں