جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ، الرٹ جاری کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا اثرات ملک کے مختلف علاقوں میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک کمزور مغربی لہر 16 فروری کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگی، جس کے اثرات ملک کے مختلف علاقوں میں نظر آئیں گے۔

مغربی لہر کے زیر اثر 16 اور 17 فروری کو بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، چمن، نوکنڈی، دالبندین اور نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، سبی اور لورالائی ، مکران کی پٹی بشمول خضدار، کیچ، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، اورماڑہ اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے شمالی بلوچستان میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے باسیوں کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ 17 فروری سے صوبے کے مختلف اضلاع میں موسم تبدیل ہوگا، کراچی اور حیدرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، دادو اور سکھر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس دوران تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں 16 اور 17 فروری کو وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے، جبکہ ڈی آئی خان میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب میں ڈی جی خان، ملتان، بھکر اور بہاولپور میں ہلکی بارش کے ساتھ تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی تبدیلیوں کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً گرد آلود ہواؤں کے دوران سفر میں احتیاط برتیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں