ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

10 سے 12 مئی کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 مئی کے دوران کے پی کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پوٹھوہار سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے، 11 سے 13 مئی کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ پڑھیں: مئی تا جولائی شدید بارشوں اور گرمی کا بڑا الرٹ جاری

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کے دوران صوبے میں معمول سے زیادہ بارشوں اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ شمالی و شمال مغربی پنجاب کے علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کی توقع ہے جبکہ وسطی پنجاب میں بارشیں معمول کے مطابق اور مشرقی پنجاب میں معمول سے تھوڑی کم بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

مئی کے دوران صوبے بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، بالخصوص 7 سے 11 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید ہیٹ ویو اور غیر معمولی گرمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں