The news is by your side.

Advertisement

شہرقائد کی فضا میں قوس قزح کے رنگ بکھرگئے

کراچی: شہرِقائد میں علی الصبح ہلکی بارش کےبعد افق پرقوس قزح کے دلکش نظارے دکھائی دیے۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعے کوکراچی میں موسلا دھاربارش کی پیشن گوئی کی تھی اورشہرکے بیشترعلاقوں میں مطلع ابرآمیزتھا، تاہم بارش کا سلسلہ شہر کے چندعلاقوں میں ہلکی بونداباندی تک محدود رہا۔

پھوارکے فوراًبعد آسمان پرقوس قزح کے دلکش رنگ بکھرگئے اور بالخصوص کلفٹن، باتھ آئی لینڈ اورڈیفنس کے رہائشی اس حسین نظارے سے لطف اندوزہوئے۔

ایک محتاط اندازےکے مطابق قوس قزح دس منٹ تک اپنے دلکش نظارے دکھانے کے بعد ختم ہوگئی۔

قوس قزح سات بنیادی رنگوں سے مل کربنتی ہے اوربارش کے بعد تشکیل پاتی ہے جس کی وجہ بلندی پرپانی کے قطروں کی موجودگی ہے۔

آسمان پرموجود پانی کے قطرے فضا میں ایک مخروط مستوی (prism) کا کام انجام دیتے ہیں اور سورج کی شعائیں ان قطروں سے منعکس ہوکرقوسِ قزح تشکیل دیتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں