تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر

کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مغربی ہوائیں آج ملک میں داخل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہوائیں آج ملک میں داخل ہوں گی، جس کے باعث بادل جم کربرسیں گے، اسلام آباد، سندھ پنجاب، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں بارش کی توقع ہے جبکہ بلوچستان میں جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی آج شام سےبارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 26 مئی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔

مراسلے میں حساس اضلاع کے کاشتکاروں کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کیلئےمناسب انتظام کریں کیونکہ تیز ہواؤں،ژالہ باری سے فصلوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے اور سڑک کی بندش سے بچنے کیلئے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔

انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں، حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے اور سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔

سندھ بلوچستان اور پنجاب میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ، دادو کا پارہ 42 ،لاڑکانہ41، سبی ،جیکب آباد میں40 ڈگری پر پہنچ گیا جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 36 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

Comments

- Advertisement -