ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا میں مون سون بارشیں جولائی کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی آئی خان، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغرمیں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

اسی طرح کوہستان، شانگلہ، بٹگرام بونیر،مانسہرہ، مہمند، کرم، نوشہرہ ایبٹ آباد اور پشاور میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں، بارشوں سےلینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پشاور، نوشہرہ، مردان میں بھی ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

تیزآندھی، بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ، اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایات کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعےسے نمٹنے کیلئےمشینری کی دستیابی یقینی بنایا جائے۔

پی ڈی ایم اے ہدایت کی ہے کہ سیاح دوران سفراحتیاطی تدابیر اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں، ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں