The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد، لاہورسمیت ملک کےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوار

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، روالپنڈی، لاہور، ننکانہ صاحب، سکھیکی، پنڈی بھٹیاں، فاٹا، کشمیراور گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش نے موسم سہانا کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3روزتک بالائی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان وسطی اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

پنجاب میں بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق‘ 12افراد زخمی

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ 7 اپریل کو ملک میں بارشوں کا باعث بننے والی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوجائے گا جس کے بعد آئندہ ہفتے بارشیں ہوسکتی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں