تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دبئی: متحدہ عرب امارات میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی، موسم خوشگوار

دبئی: متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے ، کم از درجہ حرارت ساڑھے سترہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے سبب گرمی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ، کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 38.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسم آج بھی ابر آلود رہے گا۔ درمانے درجے کی ہوا دن بھر چلتی رہے گی جس کے سبب کچھ مقامات پر گرد کے ہلکے طوفان کا بھی اندیشہ ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ساحل سمندر کے ساتھ اور ان سے ملحقہ اندرونی علاقوں کی ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا، بالخصوص اس میں رات اور صبح کے وقت اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ عربین گلف اور اومان کے ساحل میں ہلکی سی طغیانی بھی دیکھنے میں آئے گی۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے سبب پہاڑ ی علاقوں میں ندی نالے ابل پڑے جبکہ شہری علاقوں میں ٹریفک پولیس نے سفر کرنے والے افراد کے لیے وارننگ بھی جاری کی کہ موسلا دھار بار ش میں اپنی گاڑی احتیاط سے چلائیں اور حدِر فتار سے ہرگز تجاوز نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -