تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

یو اے ای میں موسلا دھار بارشیں، حکومت نے احتیاطی اقدامات شروع کردئیے

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار کے باعث حکام نے اسکولوں کی چھٹی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سمیت مختلف علاقوں میں پیر کے روز گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے اماراتی حکام نے احتیاطی اقدامات شروع کردئیے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث حکومتی عہدیداروں نے اسکول بند کرکے طالب علموں کو واپس گھر بھیج دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی حکام کی جانب سے لوگوں کو کسی خطرے سے بچنے کے لیے احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : سعودیہ میں طوفانی بارشوں اور برفباری سے نظام زندگی متاثر

یاد رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں تیزی سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شہری شدید مشکلات و پریشانی کا شکار ہیں، مسلسل موسلا دھار اور طوفانی بارشوں نے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض کے علاوہ تبوک اور الیث میں بھی بادلوں نے گرج چمک کے ساتھ برسنا جاری رکھا جبکہ ابہا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -