پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی ، میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم صوبے کے باقی حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے 23جولائی سے بارشوں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگا، 23 سے 25 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، اور میر پور خاص، ضلع میں تیز بارش کا امکان ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 24 سے 26 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، شہید بے نظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، اور گھوٹکی، کشمور، خیرپور، دادو، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، اور قمبر شھدادکوٹ، کے اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے صوبے کے تمام اضلاع کے کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور چئیرمین ڈی ڈی ایم اے کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر انتظامات کو مکمل رکھا جائے مشینیری اور عملے کو ایمرجنسی بنیادوں پر الرٹ رکھا جائے۔