بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

بھارت میں بارشوں اور سیلاب کے تباہ کاریاں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی ہندوستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے۔

شمالی ہندوستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ ہماچل پردیش میں سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہو کر مزید تباہی پھیلا رہے ہیں۔

سیلاب کی بے قابو موجیں رہائشی عمارتیں اور ہوٹلوں کو بہا لے گئیں۔ ہائی وے تباہ ہونے سے چندی گڑھ اور شملہ کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ اترکھنڈ اور اتر پردیش میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

کلو منالی سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال سے انسانی زندگیاں خطرے میں آگئی ہیں۔ ریاست ہماچل پریش اور اترکھنڈ میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جب کہ دارالحکومت نئی ہلی میں نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں