منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کراچی سمیت سندھ کے کن شہروں میں مزید بارش کب ہوگی ؟ نئی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹے میں سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور مٹھی میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔

عمرکوٹ، جامشورو، حیدرآباد اور کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ کشمور، دادو، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ اور خیرپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، این ڈی ایم اے نے اپیل کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفرسے گریزکریں اور دورانِ ڈرائیونگ خاص احتیاط برتیں۔

مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور بروقت اقدامات یقینی بنائیں، این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو الرٹ رہنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دوران تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، عوام تازہ ترین صورتحال کیلئے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے رجوع کریں۔

کراچی : تیز ہوائیں اور طوفانی بارش، 15 افراد جاں بحق

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں