تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کراچی میں بارش نے تباہی مچادی، پانی گھروں میں داخل، سڑکیں تالاب بن گئیں

کراچی: شہرقائد سمیت سندھ بھر میں ہونے والی موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، کراچی میں سڑکیں تالاب بن گئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جن میں آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، کھارادر، کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید، نیو کراچی، نارتھ کراچی، ملیر، ائیرپورٹ اور دیگر علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، نکاسی آب کا ناقص انتظام ہونے کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔

بارش کے بعد ناگن چورنگی اور شادمان سمیت دیگر علاقے پھر پانی پانی

کرچی کے علاقے ناگن چورنگی اور شادمان بارش کے باعث پھر پانی پانی ہوگئے، سندھ حکومت کی رین ایمرجنسی پانی میں بہہ گئی، دونوں علاقوں میں نالہ اوور فلو ہوگیا، برساتی پانی کے ساتھ نالے کا پانی اور کچرا سڑکوں، گلیوں میں جمع ہوگیا، پانی جمع ہونے کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہیں۔

کراچی: محکمہ موسميات نے بارش کے اعداد و شمار جاری کرديے

اسی طرح پی ای سی ایچ ایس گلستان ظفر سوسائٹی بھی پانی میں ڈوب گئ، پی ای سی ایچ ایس بلاک 6میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، گٹر ابلنے لگے، سیوریج کا پانی پی ای سی ایچ ایس کی گلیوں میں بہنے لگا۔ واٹر بورڈ کی مشینری، عملہ اور ڈی واٹرنگ پمپ غائب علاقے سے ہی غائب ہوگئے۔

علاازیں تعلیمی کتابوں کا مرکز اردو بازار بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، اردو بازار کی دکانوں میں پانی داخل ہوگیا جس کے باعث قیمتی کتابیں بھیگ گئیں، اردو بازار سے متصل لڑکیوں کے کالج میں بھی پانی بھرگیا۔

میئرکراچی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر حساب لینا چاہیے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل اور گرومندر میں بھی بدترین صورت حال ہے، شہر کے تقریباً تمام علاقے ہی پانی کی لپیٹ میں ہیں، شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

ملیر ندی میں طغیانی آگئی

ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کراسنگ روڈ بند کردیا گیا جبکہ کورنگی کازوے بند پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے، گودام چورنگی کا ٹریفک جام صادق پل کی جانب موڑ دیا گیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی سے جانے والوں کو قیوم آباد بھیجا جارہا ہے، شہری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔

گلستان جوہر میں پہاڑی تودہ گرگیا

دوسری جانب گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں دب گئیں، پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر روانہ ہوگئے ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کو اہم ہدایات جاری کردیں

سندھ کے دیگر شہروں کی صورت حال

سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ اور سجاول پانی میں ڈوب گئے، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تیزبارش نے حیدرآباد پانی پانی کردی، لطیف آباد، قاسم آباد تالاب بن گئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، میرپورخاص میں مسلسل کئی گھنٹے کی بارش سے ہرطرف پانی ہی پانی ہے، سڑکیں دریا کا منظرپیش کرنے لگیں، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہوگئیں، علاقہ مکینوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔

ٹنڈومحمد خان میں طوفانی بارش سے غریبوں کے آشیانے بکھر گئے، ایک مکان کی چھت کرگئی، سول اسپتال میں تین فٹ پانی جمع ہوگیا، ایمرجنسی یونٹ پہلی منزل پر منتقل کرنا پڑا، ٹھٹہ کے شاہی بازار، ناکہ گراؤنڈ اور کچی آبادی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سجاول میں تیزبارش سے گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھرگئیں۔

نشیبی علاقے زیرآب آگئے، عمرکوٹ میں بھی دھواں داربارش سے نشیبی علاقے اور ہزاروں ایکڑکپاس اور مرچ کی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں، سانگھڑ، دادو اور نوابشاہ میں بھی مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -