امریکا:‌ بارش کا پانی سونے کے بھاؤ فروخت rainwater sale in california
The news is by your side.

Advertisement

امریکا:‌ بارش کا پانی سونے کے بھاؤ فروخت

کیلی فورنیا: امریکی ریاست میں بارش کا جمع ہونے والا پانی سونے کے بھاؤ میں فروخت ہونے لگا جسے خریدنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد خاصی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں بارش کا جمع شدہ پانی ’لائیو واٹر‘فروخت ہونا شروع ہوگیا،  عوام کی بڑی تعداد آبِ زندگی کو خریدنے میں خاصی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

بارش کا پانی ڈھائی لیٹر کے گیلن میں فروخت کیا جارہا ہے جس کی قیمت 40 امریکی ڈالرز مقرر کی گئی ، پاکستانی کرنسی کے حساب سے یہ قیمت 4 ہزار 100 روپے کے قریب بنتی ہے۔

ماہرین صحت نے پانی کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا مگر اس کے باوجود بارش کے جمع شدہ پانی کی فروخت میں ہوشربا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

عوامی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ آنے والے وقتوں میں اس کی قیمت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

بارش کا پانی فروخت کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ اسے جمع کرنے کے لیے خصوصی گڑھے کرتا ہے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتا ہے تاکہ اسے جراثیم سے پاک رکھا جاسکے۔

پانی بغیر کسی فلٹر یا طریقہ کار کے  فروخت کیا جارہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے طبی ماہرین نے ہیپاٹائٹس اور ہیضے سمیت متعدد بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خریداروں کا مانناہے کہ لائیو واٹر اصلی پانی ہے جو بارش کے علاوہ کسی اور ذریعے سے حاصل نہیں کیا جاسکتا، یہ ہماری صحت کے لیے سود مند ہے اس لیے خریدنے کے خواہش مند بھی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں