The news is by your side.

Advertisement

رائیونڈ میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر عمارت سے ٹکراگئی، 3 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں تیز رفتار گاڑی عمارت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر عمارت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کھارہ چوک رائیونڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر بلڈنگ سے ٹکرائی، حادثے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہونے والے نوجوانوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سوات سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، ڈرائیور گرفتار

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت خرم، رجب اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اویس، عابد اور گل نبی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں براہمہ انٹرچینج کے قریب سوات سے لاہور جانے والی بس الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیور بہرام خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مسافروں کا کہنا تھا کہ ڈرائیور موبائل فون پر مسلسل بات کر رہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں