منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

رائے ونڈ روڈ کیس : نواز شریف دوسری بار بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رائےونڈ روڈ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف دوسری بار طلبی پر بھی نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے جس پر ان کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کروانے کے الزام میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نیب کے دوسرے طلبی نوٹس پر بھی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

نواز شریف کو اس سلسلے میں طلبی کا پہلا نوٹس اکیس اپریل کو جاری کیا گیا تھا، تاہم میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے تھے۔

طلبی کا دوسرے نوٹس کے مطابق انہیں بیس مئی کو دوبارہ طلب کیا گیا تھا، نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اتوار کو تعطیل ہونے کے باوجود نواز شریف کا انتظار کرتی رہی لیکن سابق وزیراعظم پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ان کی عدم پیشی کے بعد اب نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد فیصلہ کریگا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔ تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیب کے پاس موجود کیس کے مطابق بطور وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر 1998 میں اُن کی رہائشگاہ جاتی عمرہ تک سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے بڑھا کر 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت میں اضافہ ہوا اور ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے۔ 17 اپریل 2000 میں شروع کی جانے والی تفتیش کے مطابق ساڑھے 12 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں