ہفتہ, مئی 9, 2026
اشتہار

راج کندرا نے فراڈ کیس میں معروف اداکاراؤں کا نام لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے 60 کروڑ فراڈ کیس میں اداکارہ نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کا نام لے لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راج کندرا جو اہلیہ شلپا شیٹی کے ساتھ تاجر دیپک کوٹھاری کو ان کی کمپنی سے قرض اور سرمایہ کاری کے انتظام میں مبینہ طور پر 60.48 کروڑ روپے کے دھوکہ دہی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہیں، انہوں نے اب دعویٰ کیا ہے کہ نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کو متنازعہ رقم کا ایک حصہ دیا گیا۔

کندرا نے چونکا دینے والے دعوے اس وقت کیے جب ممبئی پولیس کے اکنامک آفینس ونگ ای او ڈبلیو نے ان سے پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ تاہم، سرکاری ذرائع کے مطابق انہوں نے تفتیش کے کئی اہم نکات پر خاموشی اختیار کی۔

یہ پڑھیں: شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

ای او ڈبلیو نے تقریباً 25 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز کا پتہ لگایا ہے، جو براہ راست شیٹی، باسو اور دھوپیا کے کھاتوں میں بالاجی انٹرٹینمنٹ کے علاوہ ہیں۔

تفتیش کاروں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارت میں نوٹ بندی کے دوران کمپنی کی مالیات پر دباؤ آیا، جس کی وجہ سے فنڈ کی مشکوک منتقلی کا سلسلہ شروع ہوا جو اب جانچ کے تحت ہے۔

ای او ڈبلیو اس وقت مالیاتی لین دین، معاہدوں اور فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کی تفصیلی تحقیقات کر رہا ہے۔ ملزم کو سرمایہ کاری کمپنی کے لیے تیار کردہ ویڈیو مواد بھی جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کندرا کے وکیل نے کوٹھاری کے دھوکہ دہی کے دعووں کی سختی سے تردید کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں