The news is by your side.

Advertisement

‘ملکی چیلنجز کے پیشِ نظر جنرل قمر جاوید باجوہ بہترین چوائس ہیں’

لاہور :صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ تاریخ سازفیصلے سے پارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہوئی ، ملکی چیلنجز کے پیش نظر جنرل قمرجاوید باجوہ بہترین چوائس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف مدت ملازمت توسیع کیس کے فیصلے پر کہا عدالتی فیصلےکاخیر مقدم کرتےہیں، فیصلےسےقومی ادارےاورجمہوریت مضبوط ہوئی۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ تاریخ سازفیصلےسےپارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہوئی، اداروں میں ٹکراؤکےخواہشمنددشمنوں کےعزائم خاک میں مل گئے، ملکی چیلنجز کے پیش نظر جنرل قمر جاوید باجوہ بہترین چوائس ہیں۔

صوبائی وزیرقانون پنجاب نے مزید کہا اہم قانونی چیلنج میں سرخروہونےپروزیراعظم،حکومت مبارکبادکی مستحق ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کردی

واضح رہے سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کردی اور قانون سازی کیلئے معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

فیصلے میں کہا گیا تھا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع چیلنج کی گئی، حکومت نے یقین دلایا 6 ماہ میں اس معاملےپرقانون سازی ہوگی،6 ماہ بعداس سلسلےمیں کی گئی قانون سازی کاجائزہ لیا جائے گا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں