جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

اسپیکر اسمبلی جانبداری کا مظاہرہ نہیں‌کررہے، وزیر قانون

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے پروڈکشن آرڈ جاری نہ کرنے کے معاملے پر اسپیکر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کررہے، اپوزیشن کے مطالبات حقائق کے برعکس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنےکےمطالبے پر وزیرقانون نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کےمطالبات حقائق کےمنافی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آڈر معاملےپر اسپیکرجانبداری کامظاہرہ نہیں کررہے کیونکہ تحریک انصاف کے رکن سبطین خان بھی جیل میں ہیں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جس ممبر کی انتہائی ضرورت ہے صرف اس کے پروڈکشن آرڈرجاری ہوں گے، حکومت، اپوزیشن میں پی اےسی ون کی چیئرمن شپ پراتفاق ہواتھا۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن سےکیےگئے ہر وعدےپرقائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کو لاکھوں ڈالرز کی منتقلی کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اُن کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازکوپی اےسی ٹوکاممبربنانامضحکہ خیز ہے کیونکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو شہبازشریف کی دورِ حکومت کا احتساب کرنا ہے اور یہ کیسے ممکن ہوگا کہ بیٹا اپنے باپ کا احتساب کرے؟۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ احتساب عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی جس کے بعد اب انہیں 24 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں