The news is by your side.

Advertisement

’’بھارتی فوج کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں،شہادت ہماری آرزو ہے‘‘

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں، بھارتی آرمی چیف کی جرات نہیں جو کشمیر کی طرف دیکھ سکے۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول چڑہوئی سیکٹر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کا معاملہ آیا تو کشمیری مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن سے لڑیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی گیدڑبھبھکیوں سےڈرنےوالےنہیں،مسلمان شہادت سےنہیں ڈرتا کیونکہ یہ تو ہماری خواہش ہے۔

قبل ازیں کسگمہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کا عندیہ دیا اور بھارتی فوج کو خبردار کیا تھا کہ اگر ریاست کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو نشانِ عبرت بنادیا جائے گا۔ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے اندر بھارتی افواج کاقبرستان بنادیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت مظالم بندکرےورنہ ایل او سی رونددیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

انہوں نے بھارتی افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم مسلح افواج اور پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی دہشتگردی کی شدیدمذمت کرتاہوں، کشمیریوں اور مقبوضہ وادی کےمظلوموں کی ہرصورت حفاظت کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر کاریاست بھرمیں ریلیاں نکالنےکااعلان بھی کیا اور کہا تھا کہ اسلام مظلوموں کی مددکرنےکادرس دیتا ہے، بیس کیمپ سےبھارت کےخلاف بڑی تحریک شروع کی جائےگی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں