The news is by your side.

Advertisement

امریکا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے، راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی فوج کو قتل عام کی کھلی اجازت ملی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس ی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وادی میں پانچ اگست کے بعد سے بدترین لاک ڈاؤن ہے، بھارتی فوج کو قتل عام کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، امریکاکشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانےمیں اپنا کرداراداکرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے وہ انتہائی سنگین ہے، خطے کے حالات پر تمام لوگوں کو انتہائی تشویش ناک ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر فوجی طاقت کے ذریعے اپنا تسلط قائم کیا ہوا تھا اور رواں ماہ پانچ اگست کو وہاں کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے وادی کو بھارت کا ہی حصہ بنا ڈالا جس پر عالمی دنیا نے بھی شدید احتجاج کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست کے بعد سے مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث اشیائے خردونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، جبکہ وادی میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور ٹی وی ، ریڈیو سروسز بھی بند ہیں ، صحافیوں کے داخلے پر بھی بھارتی حکومت نے پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں