تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا اعلان

اسلام آباد : آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے راجہ فاروق حیدر کو نئے وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق راجہ فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کر رہے تھے، اجلاس میں وزیراعظم ازاد کشمیر کے لئے راجا فاروق حیدر کا نام پیش کیا گیا، جس کی کسی نے مخالفت نہیں۔

راجہ فاروق حید کا تعلق سیاسی خاندان سے ہے ان کی والدہ اور بہن بھی آزاد کشمیر اسمبلی رکن رہیں ،راجہ فاروق حیدر بھی کئی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے، مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے پہلے وہ مسلم کانفرنس میں کے اہم رہنما تھے اور اسی کے ٹکٹ پر وہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس دوران وہ آزاد کشمیر میں وزیر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، ان کا ایجنڈا میرٹ گڈ گورننس اور کرپشن سے پاک معاشرے کا قیام ہے، وہ قیادت کے اعتماد پر بھی پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور آزاد کشمیر میں ترقی کے نئے دور کا اغاز کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کسر نہیں اٹھا رکھوں گا، آزاد کشمیر میں انتقامی سیاست نہیں کی جائے گی عوام کی خدمت کا جو موقع ملا ہے، اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -