The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر کا بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تاحیات وظیفہ دینے کا اعلان

میرپور: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تاحیات وظیفہ دینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میرپور کے علاقے کھڑی شریف میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کو اب تاحیات وظیفہ دیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے شہیدوں کےاہل خانہ کی امداد بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردی ہے‘۔

مزید پڑھیں: مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں ہے، راجہ فاروق حیدر

اُن کا کہنا تھا کہ ’ایل او سی سے ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے 3 ارب روپے کا ترقیاتی منصوبہ شروع کررہے ہیں، ہم نے گزشتہ چار سالوں میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ‘۔

راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ’آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوں گے اور حکومت عوامی ووٹ سے ہی آئے گی جو عوام کے لیے فلاحی اور ترقیاتی کام کرے گی‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں