کشمیرکی قربانیوں کی مثال کہیں نہیں ملتی‘ وزیراعظم آزاد کشمیر -
The news is by your side.

Advertisement

کشمیرکی قربانیوں کی مثال کہیں نہیں ملتی‘ وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ کشمیری عرصہ دراز سے اپنی شناخت کے لیے لڑرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ایل اوسی، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری ہے۔

فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی حریت قیادت کی استقامت کوسلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عرصہ درازسے اپنی شناخت کے لیے لڑرہے ہیں، آج تک کشمیریوں نے اپنی شناخت زند ہ رکھی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں شہید کو پاکستانی پرچم میں سپرد خاک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کوپوری دنیا میں اجاگررکھا ہے، ہمارا رشتہ وطن عزیز پاکستان کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکی قربانیوں کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اورپاکستانیوں کا رشتہ قائداعظم نے قائم کیا، مفکرپاکستان علامہ اقبال پاکستان وکشمیرکی یکجہتی کےعلمبردارتھے۔

یوم یکجہتی کشمیر آج ملک بھر میں جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیریوں کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں