site
stats
پاکستان

ہمارے ہاتھ صاف ہیں‘امید ہےعدالت سے انصاف ملے گا‘ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ہرمقدمہ صرف پیپلزپارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کے لئے ہے جبکہ پاناما کیس میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے.

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں گلف رینٹل پاور کیس کی سماعت جج نثار بیگ کی زیر سرابرہی میں ہوئی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت پیش ہوئے.

سماعت سے قبل راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر مالی کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، تاہم اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس بنائے گئے ہیں، ہم اپنی پاک دامنی کوعدالت میں ثابت کریں گے.

مزید پڑھیں:اہم ترین رینٹل کیس:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد

انہوں نے شکوہ کناں انداز میں کہا کہ ہمارے قائدین پر بھی بےبنیاد الزامات لگائے گئے، ہرمقدمہ صرف پیپلزپارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کے لئے ہے جبکہ پاناما کیس میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے.

مزید پڑھیں:پاکستان راجہ پرویزاشرف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

ہمیں یقین ہے کہ ہم عدالت میں سرخروہوں گے، کیونکہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، امید ہےعدالت سےانصاف ملے گا۔

واضح رہے کہ گلف رینٹل پاور کیس کی سماعت کے دوران راجہ پرویز اشرف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی ہے، درخواست کے مندارجات میں‌درج ہے کہ سیکیورٹی خدشات پرہرسماعت میں پیش نہیں ہوسکتا ہوں.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top