بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

راجہ پرویز اشرف کا انمول پنکی کے الزامات پر ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے پنکی منشیات کیس میں اپنا نام آنے ردعمل دیتے ہوئے کہا میرا دامن صاف ہے، ڈر ہے کوئی اور ایسی سازش کا شکار نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی اجلاس میں پنکی منشیات کیس میں اپنا نام آنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دامن صاف ہے، مجھے بے بنیاد الزامات کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ منشیات کیس میں گرفتار خاتون انمول عرف پنکی نے ان کا نام لیا، تاہم بعد میں خود ملزمہ کے وکیل نے اس حوالے سے وضاحت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ “میں نے صاف شفاف زندگی گزاری ہے اور سیاسی ریکارڈ کے ساتھ کسی بھی قسم کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہمارے ہاں کسی اور کو پکڑنے کے بجائے کسی اور کو سازش کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔”

راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو بدنام کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، جبکہ ملک میں جعلی خبروں کے رجحان کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کسی الزام کا ثبوت سامنے نہ آجائے، کسی شخص کو اسکینڈلائز یا رسوا نہیں کیا جانا چاہیے، پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی اس معاملے کا فوری نوٹس لیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب کوئی تہمت لگتی ہے تو انسان پریشان ہو جاتا ہے تاہم مخالفین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اعتراف کیا کہ میرا اس معاملے سے تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کو رواں ماہ کراچی میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بعد ازاں اس کیس نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب بعض پولیس اہلکاروں پر ملزمہ کو مبینہ طور پر “وی آئی پی پروٹوکول” دینے کے الزامات سامنے آئے، جس پر سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل نے متعدد افسران کے خلاف کارروائی بھی کی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں