تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

چیئرمین پی ٹی آئی نے خودکش دھماکے سے پارٹی تباہ کر دی، راجہ ریاض

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خودکش دھماکا کر کے پارٹی کو تباہ کر دیا۔

چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ 3 سال پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے اختلاف کیا اور جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ثبوت بھی دیے کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کرپشن کر رہے ہیں۔

راجہ ریاض نے بتایا کہ اس کے بعد مجھ پر کمیٹی کی میٹنگ میں بیٹھنے پر پابندی لگا دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے بات مانی ہوتی تو آج پارٹی کا یہ حال نہ ہوتا۔

’انہوں نے پاکستان کا قرض رکوانے کیلیے امریکا کو خط لکھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اتنی دلیری کے ساتھ جھوٹ بولتا ہے لوگ سچ سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ اس نے خودکش دھماکا کر کے پی ٹی آئی تباہ کر دی۔‘

9 مئی کے پُرتشدد واقعات پر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے شہدا ہمارے ہیروز ہیں، 9 مئی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بجٹ پر انہوں نے مختصر تبصرہ کیا کہ حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا جو ملک اور عوام کیلیے بہتر ہے۔

پریس کانفرنس میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، جیسے ہی اسمبلی کی مدت پوری ہو الیکشن مقررہ وقت پر کروائے جائیں۔

’چیئرمین پی ٹی آئی کو سرعام پھانسی دینی چاہیے تھی‘

گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں 9 مئی کے پُرتشدد واقعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توڑنے والوں نے وہ کام کیا ہے جس سے قوم کا سرشرم سے جھک گیا ہے، اس شخص کو سرعام پھانسی دینی چاہیے تھی۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی فتنہ اور انتشار ہے، اس کی گرفتاری کے بعد ٹرینڈ لوگ افغانستان سے آئے ہوئے تھے، انہوں نے جناح ہاؤس کو جلایا اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔

Comments

- Advertisement -