ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

الیکشن فروری کی 15 تاریخ کے آس پاس ہو جائیں گے، راجہ ریاض

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ عام انتخابات فروری کی 15 تاریخ کے آس پاس ہو جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ الیکشن فروری میں ہوں گے، فروری کے درمیان میں الیکشن ہونے ہیں تاخیر نہیں ہو رہی۔

راجہ ریاض نے پیپلز پارٹی پر تنقید کی کہ وہ پراعتماد گیم کھیل رہی ہے، پیپلز پارٹی 16 ماہ کی حکومت سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وہ عوام میں تاثر دے رہی ہے کہ وہ فوری الیکشن چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر دستخط کرنے کا واضح مقصد تھا کہ حلقہ بندیاں ہوں گی، پیپلز پارٹی نے بھی مردم شماری پر دستخط کیے اس لیے الیکشن میں تاخیر ہونا تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے بیوروکریٹ نگراں حکومت میں آئے ہیں لیکن (ن) لیگ کا کوئی ممبر یا کارکن نگراں حکومت کا حصہ نہیں ہے، کوئی بیوروکریٹ (ن) لیگ سے ہمدردی رکھتا ہے اس کا کارکن تو نہیں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ ہوسکتا ہے نگراں حکومت کے کچھ لوگوں کی پیپلز پارٹی سمیت دوسروں کے ساتھ دوستی ہو، ہمدردی رکھنا یا کسی کیلیے نرم گوشہ رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ اس پارٹی کا ممبر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں