اشتہار

15 سالہ لڑکے کی 11 برس کے سفیان کے ساتھ مبینہ زیادتی کے دوران بلیڈ سے ذبح کرنے کی کوشش، بچہ شدید زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں راجہ تنویر کالونی میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا ہے، جس میں مدرسے کے طالب علم 11 برس کے سفیان کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی، اور ناکامی پہ تیز دھار آلے سے بچے کو مبینہ طور پر ذبح کرنے کی ہول ناک کوشش کی گئی۔


گزشتہ کچھ عرصے سے ایک خوف ناک رجحان سامنے آ رہا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں 15 سے 18 برس کے ٹین ایجرز ملوث ہو رہے ہیں، کراچی کی آئزل ہو یا ہری پور کی آیت نور دونوں جگہ یہی پیٹرن نظر آتا ہے۔ ماہرین نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کی وجہ موبائل کے ذریعے بچوں کی غیر اخلاقی مواد تک بہ آسانی رسائی ہو سکتی ہے۔


گیارہ سالہ سفیان
گیارہ سالہ سفیان، راجہ تنویر کالونی اتحاد ٹاؤن کراچی

ایسا ہی ایک دل خراش واقعہ راجہ تنویر کالونی کراچی اتحاد ٹاؤن کے مدرسے کے 11 برس کے سفیان کے ساتھ پیش آیا ہے، جس میں مبینہ طور پر عثمان نامی پندرہ سولہ سالہ لڑکے نے سفیان کے ساتھ مبینہ زیادتی کے دوران بلیڈ سے اُسے ذبح کرنے کی کوشش کی، جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

سفیان نامی بچے کے گلے، سر اور انگلیوں کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیا ہے، اس افسوس ناک واقعے کی رپورٹ اقبال مارکیٹ تھانے میں جمع کرائی گئی ہے، پولیس نے عباسی اسپتال کے ایم ایل او کو رپورٹ دینے کے لیے درخواست لکھی ہے۔

بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر اہل محلہ میں واقعے پر شدید غم و غصہ اور تشویش پائی جا رہی ہے، اور وہ پولیس سے بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واقعہ کیسے ہوا؟


متاثرہ لڑکے کے مطابق سفیان جب مدرسے سے سائیکل پر گھر کے لیے نکلا تو محلے کے پندرہ سولہ برس کے لڑکے عثمان نے اس سے راؤنڈ کے لیے سائیکل مانگی اور پھر اپنے گھر کے سامنے سائیکل کھڑی کر کے سفیان سے کہنے لگا کہ آ کر اپنی سائیکل لے جاؤ۔

گیارہ سالہ سفیان، راجہ تنویر کالونی اتحاد ٹاؤن کراچی

جب سفیان وہاں پہنچا تو عثمان اُسے اپنے ساتھ گھر لے گیا اور اس سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے لگا، جس پر سفیان نے مزاحمت کی تو عثمان نے بلیڈ سے اس کا گلا کاٹ کر الگ کرنے کی کوشش کی، اور اس دوران سفیان کا سر اور انگلیاں شدید زخمی ہو گئیں۔

خوش قسمتی سے اس دوران عثمان کی والدہ باہر سے گھر پہنچ گئیں، اور انھوں نے یہ ہولناک منظر دیکھا، انھوں نے سفیان کو اپنے بیٹے کے چنگل سے چھڑا لیا۔

واقعے کے بعد گیارہ سالہ سفیان بہت زیادہ سہما ہوا ہے، وہ نہ صرف ذہنی بلکہ شدید جسمانی تکلیف سے بھی گزرا ہے۔ اس کے والدین اور اہل محلہ نے پولیس اور عدالت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں