تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

چیئرمین سینیٹ کے لیے راجہ ظفر الحق مسلم لیگ ن کے امیدوار نامزد

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کے لیے راجہ ظفر الحق اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے عثمان کاکڑ کو امیدوار نامزد کردیا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راجہ ظفر الحق چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے عثمان کاکڑ مشترکہ امیدوار ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ سب دیکھیں جمہوری اور غیر جمہوری قوتیں کس طرف ہیں۔ ایک طرف پارلیمانی نظام کے رکھوالے ہیں دوسری طرف ہارس ٹریڈرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتیں اس سازش کو ناکام بنائیں گی۔ ’عمران خان پہلے دن سے انگلی اور امپائرکی سیاست کر رہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا۔ سینیٹ کے اجلاس میں آج نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا ہے۔

صدرِ مملکت  نے سینیٹر یعقوب خان ناصر کو بطور پریذائیڈنگ افسر نامزد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کے بعد سینیٹ اجلاس شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے دوبارہ ہوگا۔ دوپہر 12 بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔ دوپہر 2 بجے جانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

پریذائیڈنگ افسر نو منتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیتنے کے لیے امیدوار کو 53 ووٹ لینا لازمی ہوگا۔ ایوان میں پولنگ بوتھ قائم کر کے سینیٹ ارکان امیدوار کا انتخاب کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -