لاہور: جوئے ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 6 مارچ تک توسیع کردی گئی۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت کی سماعت کی ، رجب بٹ اور ندیم مبارک نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔
عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 6 مارچ تک توسیع کردی اور این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ جلد از جلد تفتیش مکمل کی جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت کی سماعت کی، جبکہ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ ان ملزمان کے خلاف جوئے کی ایپلی کیشن کی تشہیر کرنے کے الزام میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے.
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں


