پیر, جون 8, 2026
اشتہار

رجب بٹ نے سلمان خان سے موازنہ کرنے پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان سے اپنا موازنہ کرنے پر خاموشی توڑ دی۔

رپورٹس کے مطابق رجب بٹ نے ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان سے موازنہ کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا کوئی وہم نہیں کہ میں دبنگ خان جیسا ہوں، ہاں! جب میں نویں جماعت میں تھا تو میں نے ان کی نقل ضرور کی تھی، میں نے دونوں کان چھدوائے تھے اور انہیں دیکھ کر باڈی بلڈنگ کا شوق ہوا اور جم جانا شروع کردیا تھا۔

یوٹیوبر نے کہا کہ وہ کوئی دبنگ خان والا سین نہیں تھا، بس ایک میٹ اینڈ گریٹ تھی جہاں مداح ہاتھ ہلا رہے تھے، میرا نام پکار رہے تھے اور شاعری سنا رہے تھے، تو میں نے بھی جواب میں ہاتھ ہلا دیا، بعد میں لوگوں نے مجھے ٹرول کرنا شروع کر دیا کہ میں سلمان خان کی نقل کررہا ہوں۔

رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس میں اہم پیش رفت

رجب کا کہنا تھا کہ دبنگ خان کا مقام اور حیثیت بالکل الگ ہے، انہوں نے پوری زندگی محنت کی ہے، ان کا اپنا ایک الگ مقام اور سسٹم ہے، میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں بنتا، لیکن لوگوں نے بلاوجہ مذاق بنایا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں