اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

رجب بٹ کا برطانیہ میں ویزہ منسوخ، پاکستان کے لئے روانہ!

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ میں ویزا منسوخ ہونے پر پاکستان کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رجب بٹ ویزا کینسل ہونے کے بعد برطانیہ سے روانہ ہوگئے، وہ ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل بھی کریں گے۔

رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر برطانیہ سے روانگی کی ویڈیو جاری کردی۔

یوٹیوبر برٹش ایئر ویز کی پرواز سے روانہ ہوئے ہیں وہ آج رات 11 بجکر 15 منٹ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک موجود ملزمان کے خلاف گیمنگ ایپ، سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل آحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اہم ترین

مزید خبریں