بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(17 اپریل 2026): وفاقی دارالحکومت کی ہائیکورٹ میں مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے حوالے سے دائر درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  نے عدالت میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔این سی سی آئی اے کے جواب کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون نے ڈائریکٹر آپریشنز کو رجب علی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ رجب علی اب انکوائری میں شامل ہو چکے ہیں، اس لیے ان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے پر اب کوئی اعتراض نہیں ہے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ رجب علی کا نام تفتیش میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے 7 اگست 2025 کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

ان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کی دفعہ 11 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 298 اے کے تحت انکوائری ابھی زیرِ التوا ہے۔

کیس کی پیروی وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیر الدین کر رہے ہیں۔ جسٹس اعظم خان رجب بٹ کی اس درخواست پر اگلی سماعت 28 اپریل کو کریں گے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں