ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

رجب بٹ کا اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

رجب بٹ مشہور یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر ہیں وہ اپنے وی لاگ اور ذاتی زندگی کی وجہ سے آج کل شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے 2024 میں اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی کی جس کی تقرییبات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

جوڑے کو شادی پر مبارکبادیں وصول ہوئیں لیکن دونوں کے معاملات میں تلخیاں شروع ہوگئیں اور یوٹیوبر پر دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ پڑھیں: ’مجھے نہیں معلوم کہ ہماری شادی چلے گی یا نہیں‘ رجب بٹ کی حیران کن پوسٹ وائرل

ایمان کے بھائی نے ویڈیو میں رجب بٹ پر اہلیہ کو اس وقت دھوکا دینے کا الزام لگایا تھا جب وہ حاملہ تھیں۔

اب حالیہ پوڈ کاسٹ میں رجب بٹ نے کہا کہ میری اس شادی سے بس ہوچکی ہے، اب اس رشتے کو بچانے کے لیے مزید کوئی کوشش نہیں کروں گا، میں منافقت کی دوستی اور رشتہ نہیں چلا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کیوان میرا بیٹا ہے اور ہمیشہ رہے گا، میرا جو کچھ بھی ہے وہ بیٹے کا ہے مجھے اس سے ملنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یوٹیوبر نے کہا کہ اہلیہ نے مبینہ طور پر میری والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا اور بہت سے میسجز ایسے ہیں جو میں شیئر نہیں کرسکتا، میں 30 سال کے والدین پر ایک سال کی بیوی کا انتخاب نہیں کرسکتا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں