کراچی (30 دسمبر 2025): سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بیرسٹر علی اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ مقدمہ 147،148،149 کی دفعات کے تحت وکیل ریاض سولنگی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں مدعی مقدمہ بیرسٹر علی اشفاق نے بتایا ’’میں اپنے مؤکل رجب بٹ کے ہمراہ ضمانت کے لیے سٹی کورٹ آیا تو ایڈووکیٹ ریاض سولنگی، عبدالفتح اور دیگر 15 سے 20 لوگوں نے حملہ کر دیا۔‘‘
بیرسٹر علی اشفاق کے مطابق مذکورہ وکلا کی ’’مار پیٹ سے میرے مؤکل زخمی ہوئے، ہمیں ہراساں کیا گیا، اور میرے مؤکل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔‘‘
کراچی: سٹی کورٹ میں وکلا کا رجب بٹ پر تشدد، ویڈیو بھی سامنے آگئی
مقدمہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ کے ہاتھ میں ایک بیگ بھی موجود تھا جو ان سے مار پیٹ کے دوران زبردستی چھین لیا گیا، اس بیگ میں 3 لاکھ روپے نقد موجود تھے۔
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں


