لاہور : رجٹ بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس بحال کر دیا گیا، لائسنس بحال ہونے کے بعد ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وکلا کے ساتھ تنازعہ پر رجٹ بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس بحال کر دیا گیا۔
پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس بحال کر کے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا تاکہ اس پر مزید کارروائی ہو سکے ۔
میاں علی اشفاق نے پیش ہو کر وائس چیرمین پنجاب بار کو بتایا کہ ان کا لائسنس معطل کرتے وقت کوئی نوٹس جاری کیا گیا نہ ہی موقف سنا گیا جو قانون کے خلاف ہے، انھوں نے وکلا برادری کے مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں الزام غلط ہے ۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے میاں اشفاق کی لائسنس بحالی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے معاملہ پنجاب بار کونسل کو بھجوایا اور وائس چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں، اس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔
بعد ازاں میاں علی اشفاق کا لائسنس بحال ہونے کے بعد ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی۔


