تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بے حس دنیا میں خواتین کا عالمی دن منانا صرف ریاکاری ہے، ترک صدر

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دنیا میں خواتین اور بچوں کا بے دردی سے قتل عام جاری ہے، ایسی بے حس دنیا میں عورتوں کا دن منانا ریاکاری کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ کنونشن بعنوان ’ترکی کی دلیر خواتین‘ سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے عالمی دنیا کو آئینہ دکھایا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کو یوم نسواں کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ’ ملک شام میں ایک لاکھ  کے قریب انسان جنگ کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں، ہلاک شدگان کا ایک بڑا حصہ عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے کسی کو ملک کو بھی اس معاملے پر بات کرتے تو دور کی بات توجہ دیتے نہیں دیکھا‘۔

مزید پڑھیں: ترک صدر کا یورپ کیلیے دروازے بند نہ رکھنے کا اعلان

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ’یورپ کے دروازے پر بیٹھے لاکھوں مہاجرین میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، اُن کو جس طرح انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے اُس پر بھی تمام ممالک خاموش ہیں‘۔

’مہاجر خواتین کے سامنے خاردار تاریں کھینچی جارہی ہیں، انہیں مار پیٹ اور فائرنگ کر کے پیچھے ہٹایا جارہا ہے، کسی ملک نے بھی ایسے انسانیت سوز سلوک کی مذمت تک نہیں کی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’دنیا کے ضمیر مر چکے ہیں، ایسی بے حس دنیا میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منانا ریاکاری کے علاوہ کچھ بھی نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں کی شہادتیں، ترک صدر نے مودی سرکار کو خبردار کردیا

رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر دہرایا کہ یہ ریاکاری اور مردہ ضمیر کی  ہی تو نشانی ہے کہ آپ شام اور یورپ کی سرحد پر بیٹھی مجبور عورت کو انسان نہیں سمجھتے اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -